بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک اور نوجوان کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 جون کو رات 3:00 بجے تربت کے علاقے شاہ آباد آسکانی میں واقع ایک گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کرایک نوجوان کوحراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ گھر پر چھاپے کے دوران گھر میں خواتین وبچون پر تشدد کی گئی اور گھر کے افرادکے موبائلز سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔
لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت ولید ولد یوسف کے نام سے ہوگئی ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے۔