منگچر میں ریاستی ڈیتھ سکواڈ کارندہ فائرنگ سے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص ہلاک کردیا گیا ہے۔

ہلاک شخص کی شناخت خادم حسین پندرانی کے نام سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے آج بروزجمعرات صبح قلات کے علاقے منگچر جوہان کراس بازار میں فائرنگ کرکے مذکورہ شخص کو ہلاک کیا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص ریاستی ڈیتھ سکواڈ کا سرغنہ تھا۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذکورہ شخص فوج اور خفیہ اداروں کا انتہائی خاص ایجنٹ اور کارندہ تھا۔وہ ہ علاقے میں ڈیتھ سکواڈ چلانے، مخبری کرنے ،فوجی آپریشنوں میں ریاست کو معاونت فراہم کرنے اور نوجوانوں کی شہادت سے لیکر چوری ڈکیتی اور دیگر کئی سماجی برائیوں میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں پر اس طرح کے حملے آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے ہیں تاہم منگچر میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment