پسنی سے طالب علم پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی شہر پسنی سے پاکستا نی فورسز نے ایک طالب علم کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے طالب علم کی شناخت بہادر بشیر کے نام سے ہوگئی ہے جو کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

لاپتہ طالب علم بہادر بشیر کے بھائی نے بتایا کہ انکا بھائی جو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے، اپنے آبائی شہر پسنی میں عید کی چھٹیاں منانے کیلئے آیا تھا انہیں آج بروزاتوار شام کو گل کباڑی سے 6:57 منٹ کو پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار گاڑی میں زبردستی لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کل صبح پسنی زیرو پوائنٹ بند کر کے دھرنا دینگے اور اس دھرنے میں لوگوں سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment