ریاستی گورنر تخریب کاروں سے سختی سے نمٹیں،صدر ٹرمپ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنے متعددٹویٹ میںریاستی گورنرز پر زور دیا کہ وہ تشدد اور تخریب کاری کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹیں۔ انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پرتشدد اور خونی مظاہروں کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈ کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ انتشار پسندوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتیں۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1267185107980496896

"ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ تخریب کاروں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ تخریب کار اور انتشار پسند عناصر کرنا چاہتے ہیں امریکا ایسا ہرگز نہیں چاہتا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1267132763116838913

امریکی صدر نے زور دے کر کہا کہ ریاستی حدود عبور کرنے والوں کے خلاف لامحدود فوجی طاقت اور گرفتاریوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "نیشنل گارڈ نے منیاپولیس غنڈوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں ریاست سے باہر سے آنے والے عناصر شامل تھے۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1267126801186394118

ٹرمپ نے کہا کہ اب فلاڈیلفیا میں امن و امان کی حالت بہتر ہے۔ تخریب کاروں نے فلاڈیلفیا میں دکانوں میں لوٹ مار کی۔ ان کی روک تھام کے لیے نیشنل گارڈز کو آنا چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment