خاران میں پاکستانی فورسز کا گھروں پر چھاپہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز گھروں میں چھاپے مار رہی ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے خاران شہر میں قلعے کے پیچھے والے محلے میں ایک مخصوص ایریا میں دو گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا ہے۔

اب تک کے اطلاعات کے مطابق فورسز نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے ابراہیم مینگل اور چند دیگر کے گھروں میں چھاپہ مارا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا ہے، تاہم ابھی تک فورسز کے ہاتھوں کسی گمشدگی کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment