ڈاکٹر دین محمد کی جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل، ہفت روزہ آگاہی مہم چلانیکااعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15 سال مکمل ہونے کے موقع پر سوشل میڈیا پر ہفت روزہ آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بلوچ وائس فار جسٹس کے جارہی کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی جبری گمشدگی کو 15سال مکمل ہونے کے موقع پر ایکس پر ہفتہ آن لائن آگاہی مہم چلائے جائے گی۔

بیان میں لاپتہ افراد کے لواحقین، صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، پولٹیکل اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 22 جون سے 28 جون تک ڈاکٹر دین محمد کی جبری گمشدگی کے خلاف اپنی دو منٹ کی ویڈیوز بنائیں، آرٹیکلز لکھیں اور ٹویٹ کریں۔جبکہ 28 جون کو مہم کے آخری دن ایکس پر شام 7:00 بجے سے رات 12:00 بجے تک مہم چلائی جائے گی۔

بیان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment