بھارت: ریاست آسام میں شدید بارشوں و سیلاب سے26 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بھارت کے ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہی کے باعث 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

سیلاب سے ریاست آسام کے 15 سے زائد اضلاع متاثر ہوئے جبکہ 1300 ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 5000 سے زائد لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد جانور بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment