کوئٹہ ،بسیمہ وژوب میں مختلف حادثات و واقعات سے 3 افراد ہلاک

0
18

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ ، بسیمہ میں روڈحادثہ اور ژوب میں بجلی کرنٹ لگنے کے مختلف حادثات وواقعات سے 3 افرد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ہلاک شخص کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وجہ قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔

مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔

دوسری جانب پنجگور سے خضدار جانے والی مسافر ویگن بسیمہ کے علاقہ پرہ بجار کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد شدید زخمی ہوگئے ،جبکہ ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ وین کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا ہے ۔

مسافر ویگن میں کل 20 افراد سوار تھے ۔

علاوہ ازیں ژوب میں  بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ژوب میں ہیزئی آباد محلہ میں بجلی کھمبا پر کام کرتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن عبدالسلام حریفال ہلاک ہوگئے۔

لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حواکے کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کیسکوحکام نے اسی علاقے کے بجلی شیڈول کے اوقات سے پہلے چھوڑدیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here