باسط مینگل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر پنجگورمیں احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں  عبدالباسط مینگل نامی نوجوان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس کی زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کا مطالبہ کیا گیا۔

سول سوسائٹی خاران اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پنجگور میں خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل کی قتل کے خلاف خاران پریس کلب میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔

مظاہرے میں مقتول کے خاندان کے افراد سمیت خواتین اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجگور میں بااثر مسلح جتوں کی ڈکیتی کےدوران قتل ہونے والے خاران کے رہائشی عبدالباسط مینگل ایک غریب اور مزدور تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ گھرمیں گھس کر قتل کرنا بلوچی روایت کی خلاف ورزی ہے، پنجگور جیسے بلوچ پرست شہر میں خاران کے بلوچ خواتین پر حملہ ہونا پنجگور کےعوام کے لیئے شرم کا مقام ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ پنجگور کے عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ کاروائی اور زخمی خاتون کو بہتر ابتدائی طبی امداد فراہم نہ کرنا حکومت کی کارکردگی کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ عبدالباسط مینگل کے قاتلوں کی گرفتاری اور زخمی اہلیہ کا سرکاری سطح پر علاج کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment