غزہ جنگ بندی معاہدے کی جلد توقع نہیں ، امریکی صدر

0
22

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو کہا کہ وہ مستقبل قریب میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے کی توقع نہیں رکھتے، جبکہ عالمی حمایت یافتہ امریکی تجویز کو اسرائیل یا حماس نے مکمل طور پر قبول نہیں کیا ہے۔

بائیڈن نے بتایاکہ اٹلی میں گروپ آف سیون کے سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی رہنماؤں نے جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا ہے، لیکن جب صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا جلد ہی جنگ بندی کا معاہدہ ہو جائے گا، تو بائیڈن نے سادہ سا جواب دیا، “نہیں۔”

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اس سے قبل جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ حماس کی پیش کی گئی کچھ تبدیلیاں” مناسب اور معمولی” ہیں اور ان پر عمل کیا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تبدیلیاں صدر جو بائیڈن کی طرف سے تفصیلی طور پر بیان کیے گئے یا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے توثیق کردہ پیرامیٹرز کے مطابق نہیں ہیں۔

سلیوان نے واضح کیا کہ یہ مذاکرات جن میں مصر اور قطر کے حکام کے ساتھ بالواسطہ بات چیت شامل ہے، ان کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ ان میں پیش رفت کے لیے وقت درکار ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان مذاکرات کے لیے ،”ہم( امریکہ ) قطر اور مصر کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، قطر اور مصر حماس کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور قطر مصر اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اور مقصد یہ ہے کہ ان مذاکرات کو جلد از جلد کسی نتیجے پر پہنچانے کی کوشش کی جائے۔ “

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here