ڈیرہ مراد جمالی میں خاتون سمیت 2افراد قتل ، واقعہ کیخلاف شاہراہ بلاک

0
78

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مرادجمالی میں خاتون سمیت 2افراد کے قتل کے بعد واقعہ کیخلاف اہلخانہ نے سندھ وبلوچستان شاہراہ کو احتجاجاً بلاک کردیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کردیا۔

واقعہ کے ردعمل میں اہل خانہ نے سندھ بلوچستان شاہراہ کواحتجاجاً بلاک کر دیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واقعے کو سیاکاری کا رنگ دیا جا رہا ہے ۔

احتجاج پر لوگوں کا کہنا ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔ ہم اس قتل کی تحقیقات کرنے اور ملزمان کو سزا دینے کی اپیل کرتے ہیں۔

مظاہرین نے پولیس اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کر کے ملزم کو قرار واقع سزا دی جائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here