بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران نوانو سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ نوجوان شہزاد عبید بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیاہے۔
نوانو زامران کے رہائشی شہزاد ولد عبید اللہ گزشتہ 41 دنوں سے لاپتہ تھا ۔
فیملی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد عبید کو آج بلیدہ سے منظر عام پر لاتے ہوئے انکے فیملی کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ شہزاد عبید اور انکے کزن داؤد عبدالوہاب 2 مئی کو نوانو زامران سے لاپتہ ہوئے تھے۔
داؤد عبدالوہاب کو گزشتہ ہفتے منظر عام پر لاکر رہا کر دیا گیا جبکہ انکے کزن شہزاد عبید کو آج لواحقین کے حوالے کردیاگیاہے۔
گزشتہ دنوں بلیدہ زامران سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے ایک ہفتے تک ڈی سی آفس تربت کے سامنے دھرنا بھی دیا تھا جہاں انتظامیہ کی یقین دہانی پر لواحقین نے دھرنا ختم کردیا تھا جبکہ ان میں سے صرف داؤد عبدالوہاب اور شہزاد عبید رہا کردیئے گئے باقی لاپتہ افراد کے لواحقین نے گزشتہ دنوں بیان جاری کیاکہ انکے لواحقین بازیاب نہ ہوئے تو وہ دوبارہ دھرنا دیں گے۔