بلوچستان کے ساحلی شہر اور ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان کی گرفتاری ظاہر کردی گئی ہے۔
میران صوالی جو پسنی کا رہائشی ہے کو پانچ دن قبل پسنی سے فورسز و خفیہ اداروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔
ابھی اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ میران صوالی کوگوادر میں سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب خضدار سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
خضدار کے علاقے ویر کھڈڑی کے مقام سے ایک نوجوان شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش شناخت کیلئے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔