بلیدہ، زامران و مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بلیدہ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بلیدہ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں جاپشان اور تنک کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگاکر نشانہ بنایا، سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 2 جون 2024 کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو کنڈ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے ایک چوکی میں موجود اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگی۔

Share This Article
Leave a Comment