بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ اور آواران کے علاقے جھائونوندرہ میں پاکستانی فورسز نے 3 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ سے فورسز نے نذیر احمد ولد ماسٹر محمد دین نامی ایک شخص کو حراست میں لے کرجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
اسی طرح آواران کے علاقے جھاؤ میں نوندرہ کے مقام پر فورسز اور ڈیتھ اسکواڈز نے 2 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
لاپتہ کیے جانے والے افراد کی شناخت سیٹ محمد ہاشم اور کریم بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہیں جو کہ نوندرہ کے رہائشی ہیں۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز اور دیتھ اسکواڈز کے کارندوں نے دونوں کوگزشتہ رات ان کے گھر وںپر چھاپہ مار کر لاپتہ کردئیے ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں میں سے محمد ہاشم کو اس سے قبل بھی ایک مرتبہ فورسز نے گزشتہ سال جولائی میں جبری طور پر لاپتہ کیا تھا اور بعد میں رہا کر دیا تھا۔
مزید اطلاعات ہیں کہ دو تین دن سے فورسز آواران کے علاقے جھاؤ میں لوگوں کو مسلسل ہراساں کر رہی ہیں۔