نوکنڈی وپنجگور میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

نوکنڈی کے ایریا بگ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔

اطلاعات کے مطابق نوکنڈی بگ ایریا میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک گروپ سے2 افراد جس میں ایک خالد نامی شخص اور اسکا ساتھی ہلاک ہوئے جبکہ دوسرے گروپ سے3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک گروپ کا تعلق مذہبی تنظیم جبکہ دوسرے کوراہزن وڈکیت سے جوڑا جارہا ہے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے چتکان میں قلم چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخصہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان قلم چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے چتکان کے رہائشی عبدالحمید ولد حوالدار اختر کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقع سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

پنجگور میں رواں ہفتے کے دوران یہ قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment