گوادر میں بلوچ خاتون کو جبری لاپتہ کرنے کی ریاستی کوشش ناکام

0
96

گوادر میں بلوچ خاتون کو جبری لاپتہ کرنے کی پاکستانی فورسز کی کوشش ناکام ہوگئی ۔

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکزگوادرکے علاقے سربندن میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر خواتین بچوں کو ہراساں کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ ہانی نامی ایک خاتون کو غیر قانونی حراست میں لینے کی کوشش کی ۔

تاہم خاتون کی گھر میں عدم موجودگی کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئے۔

بعد ازاں فورسز نے گھر میں توڑپھوڑ کی اور چلے گئے ۔

جبکہ گزشتہ شب علاقے لوگوں نے شکایت کی تھی کہ فورسز کی بھری نفری نے گھروں کی تلاشی لی تھی اور عوام کو ہراساں کیا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ مہینے مئی کے آخری ایام میں بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے علاقہ میانی کلات کے رہائشی خاتون ناز بی بی زوجہ زمان فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئیں ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون کو اس وقت فورسز نے جبری لاپتہ کردیا جب وہ اپنے شوہر جوکہ قریبی پہاڑوں میں اپنے بھیڑ بکریاں چرانے کی خاطر خیمہ زن تھے راشن لیجا رہی تھیں ۔

بلوچستان میں فورسز کے ہاتھوں خواتین کی جبری گمشدگیوں کے کیسز پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں ۔ جنہیں بعد ازاں جھوٹے مقدمات میں ایف آئی آر کرکے منظر عام پر لا کر رہا کردیا گیا ہے اب بھی متعددایسے خواتین ہیں جو تاحال لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here