بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستانی فورسز نے مزید 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کیے جانے والوں کی شناخت نور اللہ ولد سیدھان بگٹی اور شاہ حسین ولد ترکوان بگٹی کے نام سے ہوگئی ہے۔
کہا جارہا ہے کہ نور اللہ ولد سیدھان بگٹی اس سے قبل گزشتہ سال 19 دسمبر کوجبری گمشدگی کا نشانہ بنایاگیا تھا اور 6 ماہ کی غیر قانونی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا، جبکہ شاہ حسین ولد ترکوان بگٹی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ پولیس فورس میں ایک سپاہی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوانوں کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے شہر سوئی سےفوج اور سی ٹی ڈی نے مل کر ایک کارروائی میں حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا۔