سوراب میں اسکول کی عمارت نذر آتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے قلات ڈویژن کے ضلع سوراب میں نامعلوم افراد نے عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گرلز مڈل اسکول کے کچھ حصے جل گئے۔

حکام کے مطابق حملہ آور کلی دھمب تحصیل کے اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم کو آگ لگادی۔

اسٹاف روم مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ اسکول کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے آنے سے قبل حملہ آور بھاگ گئے، جنہوں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔

پولیس کے مطابق اسکول میں رات کے اوقات میں کوئی گارڈ تعینات نہیں ہے، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment