بلوچستان میں سیاسی ، سماجی و معاشی مسائل کے حل کیلئے سرگرم عوامی قوت بلوچ یکجہتی کمیٹی نے جولائی کے مہینے میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک تاریخی قومی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنمائوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی جولائی کے مہینے میں بلوچ نسل کشی کے خلاف ایک تاریخی قومی اجتماع کا انعقاد کرے گی۔ جس میں پورے بلوچستان سے مارچ کی صورت میں بلوچ عوام کو ایک مرکزی مقام پر جمع کرکے ایک بہت بڑی قومی اجتماع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہ بلوچستان بھر میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنان ، ہمدرد اور بلوچ قوم بھر پور طریقے سے قومی اجتماع کی تیاری شروع کریں۔ قومی اجتماع کی تاریخ، مقام اور طریقے کار کو بعد میں میڈیا کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔ بلوچ قومی اجتماع ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ نسل کشی کے خلاف تحریک کا حصہ ہے۔