ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس تھانہ چھتر میں مبینہ طور پرغیرت کے نام پر شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی اور اسکے آشنا کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ چھتر کے گوٹھ محمد صدیق مغیری میں ملزم نے اپنی بیوی ریشماں اور اسکے آشنا عاشق علی کو غیرت کے نام ہر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی چھتر پولیس نے شروع کردی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment