راغے آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع واشک میں فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ کل رات سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے راغے بلوچ آباد میں آرمی کیمپ پر خود کار اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے۔

حملے کے بعد دشمن فوج نے مارٹر گولے برسائے لیکن سرمچار حملے کے بعد محفوظ طریقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے اور عام آبادی پر بھی نقصان کی اطلاع نہیں۔ میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment