پنجگور،تربت وحب میں مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک،لسبیلہ میں  لاپتا شخص کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور،تربت اور حب میں مختلف حادثات وواقعات سے 3 افراد ہلاک ہاگئے جبکہ لسبیلہ کے کنراج کے پہاڑوں میں لاپتا ہونیوالے شخص کی لاش شاہ نورانی کے علاقے سے برآمدہوگئی ہے۔

پنجگور میں سی پیک روڈ حاجی یاسین مارکیٹ کے قریب زامباد گاڈی کی ٹکرسے 11 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی پیک روڈ یاسین مارکیٹ کے قریب زمیاد گاڈی نے 11 سالہ لڈکے فرہاد ولد سخی داد ساکن تارآفیس پنجگور کو کچل ڈالا جووقع پر ہلاک ہوگئے ۔

پولیس نے آصف نامی زمباد ڈرائیور کو گرفتار کرکے نعش ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ضلع تربت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق بی اینڈ آر کالونی تربت میں اپنے گھر پر بجلی کا کام کرتے ہوئے شعیب ولد غلام رسول سکنہ بی اینڈ آر کالونی کرنٹ لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

اسی طرح حب میں ڈینگی کا شکار ایک نوجوان چل بسا۔

دریں اثنالسبیلہ کے کنراج کے پہاڑی علاقے سے لاپتا ہونیوالے شخص کی لاش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن سے مل گئی ہے،جو چند دن پہلے شکار کے لیے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کنراج کے پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہونے والے شخص رسول بخش جاموٹ کی لاش درگاہ شاہ نورانی کے علاقے کوہن سے مل گئی ہے، جو چند دن پہلے کنراج سے پہاڑی سلسلے پب میں شکار کے لیئے نکلا تھا اور لاپتہ ہوگیا تھا۔

متوفی کی تلاش میں دشوار گزار پہاڑوں سے گر کر دو افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر نعش اٹھانے کیلئے روانہ کردی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment