زامران میں پاکستانی فوج پر 2 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں زامران میں پاکستانی فوج پر 2 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے زامران میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 26 مئی کی شب زامران کے علاقے نوانو میں مین کور کے مقام پر قائم قابض پاکستانی کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغ کر نشانہ نشان بنایا، حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران کے علاقے آرچنان کے مقام پر دشمن فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment