لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کی جانب سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ٹمبر مافیا کی جانب سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا عمل جاری ہے ۔

اس سلسلے میں سب تحصیل لیاری کے علاقے پھور سے تعلق رکھنے والے خداد داد انگاریہ پھور نے وندر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موضع پھور نمبر 1 لیاری میں واقع اراضی قدیمی دور سے میری اور میاں خان ولد دین محمد، سائینداد ولد شیر محمد، محمد رمضان ولد بچل، غلام رسول ولد محمد الیاس، عبدالحلیم ولد عطا محمد، غلام حیدر ولد آدم، محمد یوسف ولد کریم بخش، عظیم ولد تھوہر کے زیرِ تصرف رہی ہے۔ لیکن کچھ عرصے سے محکمہ جنگلات اور ضلعی چیئرمین کی سرپرستی میں مذکورہ اراضی میں جنگلات کی کٹائی شروع کردی گئی ہے۔

ان کا کہان تھا کہ ہم نے لیاری تھانہ کے SHO سے شکایت کی تو انہوں تھانے سے باہر نکل جانے کا کہا محکمہ جنگلات نے بھی ہماری درخواست پر غور نہیں کیا۔ جنگل کٹائی والوں کو پولیس جنگلات اور ضلعی چیئرمین کی سرپرستی حاصل ہے، ہمارے منع کرنے کے باوجود دیدہ دلیری سے درختوں کی کٹائی جاری ہے روزانہ قیمتی لکڑیوں کی گاڑیاں لوڈ کرکے اندرون بلوچستان اور سندھ منتقلی جاری ہے۔

انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی جانب سے جنگلات کی کٹائی روکنے کے لئے احکامات جاری کرنا خوش آئند ہے مگر لیاری میں بااثر لوگ اور محکمہ جنگلات کی وجہ سے عملدرآمد مشکل نظر آرہا ہے ہم ڈپٹی کمشنر صاحبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ سرکاری اداروں اور سرکاری پوزیشن رکھنے والے شخصیات کے خلاف بھی کارروائی کریں جنگلات دشمنوں کی آرا مشینوں اور دیگر آلات کو تحویل میں لیکر ان کے خلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment