حب ندی میں ڈوب کر بچی ہلاک، لسبیلہ سے ایک شخص لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے صنعتی علاقے حب میں ندی میں نہاتے ہوئے 2 بچوں سمیت ایک خاتون ڈوب گئیں۔

ایک بچی ہلاک جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔

بچی کی نعش حب اسپتال منتقل کرنے اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

ڈوبنے والوں کا تعلق کراچی کے علاقہ یوسف گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج پب جبل پر شکار کے لیے جانے والا شخص دو روز سے لاپتہ ہے۔

دو روز قبل لسبیلہ کے پہاڑی علاقے سب ڈویژن کنراج کے علاقے نورا جاموٹ گوٹھ کا رہائشی رسول بخش ولد عثمان قوم جاموٹ نامی شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ دودر کیمپ پروجیکٹ کے ایریا میں پب جبل پر شکار کی غرض سے گیا تھا کہ اچانک ان کے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس کو لیکر واپس آ رہے تھے کہ رسول بخش پہاڑی علاقے میں غائب ہو کر لاپتہ ہوگیا۔

خدشہ ہے کہ وہ شدید گرمی کی وجہ سے پیاس کی شدت کے باعث بے ہوش ہوگیا ہوگا جس کی تلاش کے لیے مقامی لوگ مختلف ٹولیوں کی شکل میں پب جبل میں نکل گئے ہیں مگر تاحال اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے تلاش میں مصروف ایک شخص جس کا نام اصغر جاموٹ بتایا جاتا ہے ۔سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہو گیا جس کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کرکے دودر کیمپ پروجیکٹ پہنچایا۔

علاقے کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ رسول بخش ولد عثمان جاموٹ کی تلاش اور ریسکیو کے لیے ڈرون کیمروں یا ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا جائے۔ تاکہ اس کو بروقت ریسکیو کیا جائے کیونکہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں اس شدید گرمی میں پیدل چل کر اس کو تلاش کرنے میں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment