ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر خالد قمبرانی نے بلوچستان کے سیکرٹری صحت صالح محمد بلوچ کو بلوچستان میں ایڈز کی صورتحال پر بریفنگ میں بتایاکہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں۔
بریفنگ میں انہوں نے سیکرٹری صحت کو بلوچستان میں ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے اٹھاے گئے اقدامات ، تمام اضلاع میں ایڈز اسکریننگ سینٹرکے قیام اور ان کو ٹیسٹ کٹس فراھمی کے بارے میں بتایا۔
ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے کوارڈنیٹر ڈاکٹر خالد قمبرانی نے سیکرٹری صحت کو بتایا کہ بلوچستان میں ایک اندازے کے مطابق 7 ہزار افراد ایڈز میں مبتلا ہیں جبکہ ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے اور ایڈز میں مبتلا مریضوں کو گلوبل فنڈز کے تعاون سے ادویات اور علاج و معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے۔ عطائی دندان ساز و کلینکس، غیر معیاری لیبارٹریز و انتقال خون کے مراکز اور حجام ایڈز کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ سیکرٹری صحت ایچ آئی وی سے بلوچستان کے چھ ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ، تربت ، گوادر ، شیرانی ، ژوب اور نصیر آباد پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہیں ۔سیکرٹری صحت آگاہی پروگراموں کے ذریعے عوام میں ایڈز کی بیماری کے متعلق شعور پیدا کیا جاے۔