بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے زیارت میں فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم حملے میں نشانہ بنایا۔
حملہ زیارت کے علاقے کچ میں جڑی بابا کے مقام پر ہوا ہے، جس میں مسلح افراد نے فورسز کے قافلے میں موجود ایک بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔
حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔