تربت: سمیع اللہ کی جبری گمشدگی کیخلاف لواحقین کا روڈ بلاک دھرنا

0
105

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار سمیع اللہ ولد طاہر علی کی بازیابی کیلئے لواحقین نے ڈی بلوچ پوائنٹ، ایم ایٹ شاہراہ کو ایک بار پھر بندکرکے دھرنا دیدیا ہے ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ کو 8 مہینے قبل 30 ستمبر 2023 کو میری سے رات کے ایک بجے فورسز نے جبری حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here