ضلع قلعہ سیف اللہ : مسلم باغ روڈ حادثے میں  باپ بیٹی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں تیز رفتار کار الٹ جانے سے باپ بیٹی ہلاک اور6 خواتین زخمی ہو گئیں ۔

ریسکیوحکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار الٹ گئی، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی ہلاک اور 6 خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت معدنیات انسپکٹر جمعہ خان کے نام سے ہوئی ہے جو ژوب کا رہائشی ہے اور فیملی کے ساتھ کوئٹہ سے ژوب جا رہے تھے۔

ہلاک اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment