جامشورو اور اورماڑہ سے 2 افراد فورسز ہاتھوں جبراً لاپتہ

0
77
علی رضا بروہی

پاکستان کے سندھ کے علاقے جامشورو اور بلوچستان کے ساحلی شہراورماڑہ سے پاکستانی فورسز نے 2 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

سندھ کے علاقے جامشور و سے لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت علی رضا بروہی کے نام سے ہوگئی ہے جو جیئے سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن سندھ یونیورسٹی کے صدر ہیں۔

علی رضا بروہی کو فورسز نے جامشورو میں پیٹارو فوجی چھائونی کے ٹول پلازہ سے اٹھاکر جبری گمشدہ کیا۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے علی رضا بروہی کی جبری گمشدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے علی رضا بروہی، بشیر شر اور یوسف شر سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیئے کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ سے ایک شخص لاپتہ ہوگیاہے۔

لاپتہ شخص کی شناخت شیر زمان کے نام سے ہوگئی ہے ،جس کا تعلق ژوب سے بتایا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق شیرزمان جو ایک پانی ٹینکرڈرائیورہے ہفتے کے روز2 بجے اورماڑہ سے تقریباً 15 کلو میٹر کے فاصلے پہ سیکسٹی نائن کے ایریا میں پانی بھرنے گیا تھا، وہاں سے ابھی تک لاپتہ ہوگیاہے ،اس کا کوئی خبر نہیں ہے اور فون نمبر بھی بند آرہا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان نیول بیس کی وجہ سے اورماڑہ کوکنٹومنٹ میں تبدیل کردیا گیاہے اورعلاقہ مکمل طور پر فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ جہاں کوئی لاپتہ ہوتا ہے تو گمان ضرور فورسز کی طرف جاتی ہے جو بلوچستان بھر میں جبری گمشدگیوں وبلوچ نسل کشی میں براہ راست ملوث ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here