بلوچستان کے قلات سے اطلاعات ہیں کہ ہربوئی کے علاقے سے گزشتہ روزاتوار کو امیری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف کمپنی کو نشانہ بنایا۔
حملے میں مسلح افراد نے کمپنی کی تمام گاڑی و مشینریز کو نذر آتش کردیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پاکستانی فوج دیگر فورسز کے ہمراہ بڑی تعداد میں قلات سے مذکورہ علاقوں کی جانب جاتی ہوئی دکھا دی ۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں اس طرح کی حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکے ہیں۔
واضع رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع گوادر کے علاقے نلینٹ میں بھی ایک تعمیراتی کمپنی کی تمام مشینریز کو نذرآتش کیا گیاتھا بعد ازاں اس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبل کرلی تھی۔