گوادر : مقامی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینریزنذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے نلینٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایک مقامی کنسٹرکشن کمپنی کی مشینریز کو آگ لگا دی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نذرآتش کیے جانے والی مشینریز میں لوڈر ،ڈمپرز وغیرہ شامل ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مذکورہ کنسٹرکشن کمپنی مقامی ٹھیکیدار خیرمحمد کلانچی کی ہے جو نلینٹ کے ایریا میں 76 سال سے سڑک اور دیگر سہولیات سے محروم ایک گائوں کی روڈ کے تعمیراتی کام میں مصروف عمل تھا۔

ماضی میں تعمیراتی کمپنیوں پر حملوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں جن کی بیشترذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں لیکن اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment