پاکستانی خفیہ ادارے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ آزادی پسند اوربلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی خفیہ ادارے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے تاوان مانگ رہے ہیں۔

آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے دو ٹیوٹس میں کہا کہ

پاکستانی ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) ذاکر ولد محمد عصا کے خاندان سے تاوان کے لئے 20 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔ وہ ایک ڈرائیور ہے جسے ایم آئی نے آٹھ ماہ قبل پنجگور سے اغوا کیا تھا۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1265000439600185344

انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ

سنہ 2016 میں، دالبندین کے رہائشی حفیظ اللہ کی والدہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میجر نوید نے اسکے بیٹے کی رہائی کے لئے 6.8 ملین روپے طلب کیے ہیں۔ اس طرح کے کئی واقعات ہیں۔ پاکستانی فوج نے بلوچستان میں اغوا اور تاوان کا دھندا قائم کیا ہے۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1265000469207736320

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جس میں پاکستانی فورسز نے زیر حراست افراد کی بازیابی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا ہے،۔چند ایک رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں واقعات اس لیے رپورٹ نہیں ہو پھاتے کہ ریاستی فورسز کی خوف کی وجہ سے لواحقین خوف زدہ ہوتے ہیں کہ شاید انکے پیاروں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment