ریاستی ٹارچر سیل سے زخمی شخص کراچی کے اسپتال میں دم توڑ گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ریاستی ٹارچر سیل سے شدید تشدد سے زخمی ہونے شخص کراچی کے ایک اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

انتقال کرنے والے شخص کی شناخت جاوید ولد گہرام کے نام سے ہوگئی ہے ۔جو مند کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ جاوید کوپاکستان آرمی نے7مئی کومندمیں اس کے گھرسے اغوا کیاتھااوراسی طرح 15مئی کواسکے14سالہ چھوٹے بھائی انیس کوبھی اغوا کیا گیا۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جاویدکو17مئی کونیم مردہ شدیدزخمی حالت میں آرمی نے مندسورو میں پھینک دیاتھاجسے علاج کیلئے کراچی لے جایاگیاتھا۔

کراچی میں دوران علاج زخمی کی تاب نہ لاکر چل بسے ۔

واضع رہے کہ بلوچستان میںاس طرح کے واقعات روز کا معمول ہیں۔ریاستی ادارے و سیکورٹی فورسز آئے روز لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرتے ہیں جنہیں اپنی عقوبت خانوں میں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ۔ جن میں کئی افراد زیادہ تشدد برداشت نہ کرنے پر دم توڑ دیتے ہیں جنہیں بعد ازاں ریاستی فورسز انہیں انکے گھروں کے آس پاس نیم مردہ حالت میں پھینک دیتے ہیں ۔

Share This Article
Leave a Comment