گوادر کے علاقے سربندر سے 25مکینوں کو لاپتہ کیا گیا، بلوچ یکجہتی کمیٹی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ مقامی لوگوں کے مطابق ہر رات گوادر کے علاقے سوربندر کو گھیرے میں لیا جاتا ہے اور مکینوں کو ڈرا دھمکا کر تلاشی کی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سربندر کے تقریباً 25 مکینوں کو لاپتہ کر دیا گیا، جن میں سے کچھ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا، جبکہ سات مقامی افراد جن میںسمیر حمزہ، در محمد، عمیر اسلم، محسن رحیم بخش، نیاز، نظام محمد جان، بلال رضا محمد کے بارے میں تا حال کوئی اطلاعات نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی ایسے گھنائونے جرائم کی مذمت کرتی ہے اور ان کے خلاف پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔

Share This Article
Leave a Comment