تفتان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ، اورماڑہ میں گیارہ سالہ لڑکی کی خودکشی

0
21

بلوچستان کے علاقے تفتان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سرحدی شہر تفتان میں لڑائی کی وجہ سے ایک نوجوان قتل ہوا۔

لیویز کے مطابق قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ساحلی شہر اورماڑہ میں گل صباح نامی ایک گیارہ سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے۔

خودکشی کرنے کا افسوسناک واقعہ اورماڑہ کے علاقے گزی لین میں پیش آیا۔

جبکہ خودکشی کرنے والی لڑکی کا تعلق اورماڑہ کے نواحی گائوں بسول سے بتایا جاتا ہے۔

تاہم خودکشی کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here