بلوچستان کے علاقے خضدار ، پنجگور اور مسلم باغ میں مختلف حادثات و واقعات کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
خضدار زیرو پوائنٹ کے ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نال کا رہائشی شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد اشرف کے نام سے ہوگئی۔
لاش ٹیچنگ اسپتال خضدار میں منتقل کردی گئی۔
خضدار سے دوسرے وا قعہ ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی۔
خودکشی کا واقعہ تحصیل وڈھ کے علاقے پلی ماس میں پیش آیا، جبکہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت محمد قاسم ولد عبدالکریم کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔
علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ میں بائی پاس ڈم پر کار اور 2 موٹر سائیکلوں کا خوفناک تصادم سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثنا پنجگور کے علاقے جھلک میں آگ لگنے سے ایک بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
پنجگور کے علاقے جھلک میں ڈاکٹر شبیر احمد کے گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس سے وہاں موجود ایک بچہ جھلس کر ہلاک ہوگیا جبکہ ضروری سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔