پنجگور زرعی کالج کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

0
48

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں  زرعی کالج پنجگور کے 119 ملازمین 14 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

اس سلسلے میں ولی جان، فرمان علی سامر احمد علی، محمد اشرف اور فرہاد کی سربراہی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آرڈر جو 22/3/2023 کو زرعی کالج پنجگورمیں ہوگئے تھے مگر 14 ماہ گزرنے کے باوجود ہمیں تاحال تنخواہیں نہیں ملی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے معاشی حالت انتہائی ابتر ہوگئے ہیں اور کالج آنے جانے کی غرض سے جو ٹرانسپورٹ کا خرچہ کرچکے ہیں اسکا بھی مقروض ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے پر کالج انتظامیہ کو بھی بارہا آگاہی دیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری زراعت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات اٹھائیں اور ہمیں موجودہ اعصاب شکن معاشی مشکلات سے نکالیں۔

زرعی کالج کے ملازمین نے کہا کہ ہم 14 ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کررہے ہیں، اب ٹرانسپورٹ کا خرچہ بھی نہیں ہے کہ ہم کالج تک جاسکیں، حکومت ہمارے معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر جلد تنخواہوں کی ادائیگی کرائے۔

واضح رہے کہ ان متاثرہ ملازمین میں گریڈ ایک سے لیکر 15 گریڈ تک کے ملازم شامل ہیں جن کی تقرریاں 22/3/2023 کو ہوگئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here