بلوچستان کے علاقے کوہلو اور زامران میں پاکستان فورسز پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
گزشتہ شب کوہلو میں قائم ایف سی کے مرکزی کیمپ میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئیںجسکے بعد فائرنگ ہوا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب تقریبا گیارہ بج کر چالیس منٹ پر کوہلو شہر میں قائم ایف سی کے مرکزی چھاؤنی کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں دھماکوں کی نوعیت شدید تھی جن کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے زامران میں نامعلوم مسلح افراد نے فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گذشتہ رات نشانہ بننے والے کیمروں، مواصلاتی آلات کی جگہ کا معائنہ کرنے پہنچے تھے۔
حملے میں فورسز کو جانی نقصان اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
مذکورہ دونوں حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔