بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے تحصیل گلستان میں فورسز سے جھڑپوں میں 3 مقامی افرادہلاک جبکہ اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان میں پوست کی فصل تلف کرنے کے دوران فورسز اورمقامی افراد کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس سے 3 مقامی افراد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ جھڑپیں فورسز اور فیض اللہ خان غیبزئی نامی گروپ کے درمیان ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں ایک شاہ ولی بادیزئی سابق افغان فوجی کمانڈر اور ان کا ساتھی بھی شامل ہے جبکہ سیکورٹی اہلکار سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔