بلوچ آزادی پسند اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے عید کے روز پاکستانی فورسز کی جارحیت پر اقوام متحدہ کو ان انکے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے۔
بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹرپر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ
یہاں تک کہ عید کے مقدس دن پر بھی پاکستانی فوج بلوچ نوجوانوں کو غائب کررہی ہے۔ بلوچستان میں گریشہ خضدار کئی افراد اغوا کوکیا گیا جبکہ سبی سے دو مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور اقوام متحدہ کو ان گھناؤنے جرائم کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔
واضح رہے کہ عید کے پہلے روز پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں آپریشن کے ساتھ متعدد افراد کو لاپتہ کیا اسی طرح سبی سے دو مسخ لاشیں بھی برآمد ہوئی تھیں،جنکے بارے میں خیال ہے کہ وہ لاپتہ افراد میں سے تھے،جبکہ آج بھی مختلف علاقوں میں ریاستی فورسز کی عوام کو زد کوب کرنے کے واقعات سامنے آنے کی اطلاعات ہیں