جعفرآباد میں فائرنگ و قلات میں بجلی کرنٹ لگنے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب مسلح افراد کی آٹا چکی میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 22سالہ عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے، تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں کیٹل فارم تھانہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

دوسری جانب قلات میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

قلات کے علاقہ کوئنگ کلی شاہوزئی میں بجلی کے کرنٹ لگنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

خاتون کو واشنگ مشین کے ذریعے کرنٹ لگی جس سے وہ جان کی بازی ہار گئی۔

Share This Article
Leave a Comment