کوئٹہ ، ڈیرہ بگٹی و سنجاوی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ ، ڈیرہ بگٹی اور سنجاوی میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی غلام سرور گزشتہ روز جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد پیدل جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کا تعلق مردان سے ہے۔

واقعہ دیرینہ رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔

دوسری جانب سنجاوی میںفائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سنجاوی کے علاقے زرلین میںزمین کے تنازعے پر فائرنگ سے شراف الدین نامی ایک شخص ہوگیا۔

لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔

دریں اثنا ڈیرہ بگٹی میں ہیجوانی بگٹی اور حبیبانی بگٹی برادری کے دو گروہوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ہیجوانی برادری کے 2 افرادہلاک جبکہ دوسری جانب حبیبانی بگٹی 2 افراد زخمی ہوئے۔

علاوہ ازیں پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمیوں کی تعداد 4بتائی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment