پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سالوں سے جبری گمشدگی کے شکار راشد حسین کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے کہا ہے کہ راشد حسین کی بازیابی کیلئے آج شب کمپین چلائی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپین بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے آج بروز جمعہ لاپتہ راشد حسین کی بازیابی کے لئے آن لائن کمپین چلائی جائے گی۔
راشد حسین کی ہمشیرہ فریدہ بلوچ نے کہا ہے میں بلوچ نوجوانوں، طلباء، سیاسی و سماجی شخصیات، انسانی حقوق کے کارکنوں، سوشل میڈیا کے کارکنوں، صحافیوں اور وکلاءبشمول انسانی ہمدردی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کرتی ہوں۔
ان کاکہنا تھا کہ آج شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک سوشل میڈیا مہم میں شامل ہوں اور میرے بھائی راشد حسین بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔