دکی و بولان میں بارودی سرنگ دھماکوں و فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ، 20زخمی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی اور بولان میں بارودی سرنگ دھماکوں اور فائرنگ سے 2افرادہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔

دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا۔

سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ زخمیوں کی تعداد 20ہو گئی۔

دوسری جانب ضلع مستونگ میں واقع بولان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق قومی شاہراہ ڈھاڈر بائی پاس پر ڈاکو رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ سفر کرنے والوں کو لوٹ رہے تھے، ٹوڈی کار سواروں نے ڈاکوئوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے کار سوار ایک شخص زخمی ہوا۔

ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ہلاک ڈاکو اور کار سوار زخمی کو پولیس نے سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا۔

ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری کے مطابق کار سوار زخمی کی شناخت مورخان بگٹی کے نام سے ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment