تمپ و مشکے میں فائرنگ ، بچی سمیت 2 افراد ہلاک،حب سے لاش برآمد

0
80

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ اور ضلع آواران کے علاقے مشکے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ،حب سے ایک لاش برآمدہوئی ہے۔

تربت کے علاقے تمپ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مراد ولد اصغر علی سکنہ تمپ کو قتل کردیا۔

مقتول کو جسم کے مختلف حصوں پر چھ گولیاں لگی ہیں تاہم واقعہ کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

اسی طرح گزشتہ روز مشکے کے علاقے گورکھائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک بچی نصیبہ بنت الہی بخش زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک جبکہ باقی تینوں معصوم بچوں کا خضدار میں علاج چل رہا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتایا گیا ہے۔

دریں اثنا حب کے علاقے ساکران کے جھاڑیوں سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمدہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ایدھی رضاکاروں نے ساکران حیدر گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ایک 55سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم شناخت ہونے کے سبب ساکران پولیس نے نعش کا کوئی پوسٹ مارٹم کرائے بغیر متوفی کی نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی ریفر کردیا گیا۔

علاوہ ازیں بلیدہ کے علاقہ میناز محمد آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دوکاندار عبد الغنی ولد فتح محمد کو زخمی کردیا۔

بلیدہ سے آمدہ اطلاع کے مطابق حملہ آور ڈاکو تھے ،دوکاندار کو لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر انہوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here