کوئٹہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات پیش آئے۔

پولیس حکام کے مطابق سریاب روڈاورمشرقی بائی پاس پرفائرنگ کے 2 واقعات پیش آئے جس میں ایک خاتون سمیت2 افراد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کاپہلا واقعہ سریاب روڈ پرپیش آیا جس میں نامعلوم افرادنے ایک نوجوان قتل کیا جبکہ فائرنگ کادوسرا واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیاجس میں ایک خاتون کوفائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔

فائرنگ کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment