بلوچستان کے علاقے گڈانی میں شپ بریکنگ یارڈ میں روزگار نہ ملنے کیخلاف مقامی افرادنے شدید احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے ٹائون کمیٹی گڈانی کے مقام پر شاہراہ کو بلاک کردیا گیا ۔
نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گڈانی میں واقع ایشیاءکی سب سے بڑی انڈسٹری میں لوکل لوگوں کو مزدوری تک میسر نہیں جو یہاں کے لوگوں کے ساتھ ظلم و ذیادتی کے مترادف عمل ہے ۔
یاد رہے کہ گڈانی کے چاروں اطراف انڈسٹریز قائم ہیں لیکن مقامی لوگوں کو مزدوری تک نہیں دی جاتی جس کے باعث گڈانی میں بےروزگاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں روزگار فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں۔