جبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کیلئے پاکستان کو سفارشات پیش کی ہیں،اقوام متحدہ

0
27

پاکستان میں جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اولیور ڈی فرووائل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے لاہور میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان کوجبری گمشدگیوں کو جرم قرار دینے کیلئے سفارشات پیش کی ہیں۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں جس میں کمیٹی کے سربراہ کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصویر بھی تھی ، میں کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی کے سربراہ اولیور ڈی فرووائل کے پینل کے ساتھ اشتراک کرنا ایک اعزاز اور بہت اچھا تجربہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں حکام جبری گمشدگیوں کے کیسز کو قالین کے نیچے رکھنے کے بارے میں بتایا۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے لکھا کہ انہوں نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے تحفظات کو تسلیم کیا اور ذکر کیا کہ ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کو متعدد سفارشات پیش کی ہیں، جن میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جبری گمشدگیوں کی عوامی سطح پر مذمت کریں، انہیں ایک الگ اور خود مختار جرم کے طور پر تسلیم کریں۔ اور جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کی توثیق کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here